محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

بارش (rain)

ملک میں کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشوگئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے بدھ تک بارشوں کے طویل سلسلے کا امکان ہے۔ مختلف علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بارشوں کا نیا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بھی تیز ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سندھ کی بات کی جائے تو حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، جامشورو، مٹیاری، دادو، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر اور سانگھڑ سمیت مخلتف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مغربی ہواؤں سے بارشوں کا نیا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ جانئے

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، لسبیلہ، خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں