خیبرپختونخوا نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

گرم علاقوں میں مڈل سے ہائر کلاسز تک اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک مقرر کی گئی ہیں۔

سرمائی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں