صدر مملکت نے اہم پیغام جاری کر دیا

عارف علوی (arif alvi)

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی افواج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت دہشت گردی پر قابو پایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم تکریم شہدا پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تکریم منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہدا کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں ہے، قوم کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید 2 رہنما ساتھ چھوڑ گئے

عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن عہد کریں کہ ہم اپنے بہادر شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ سیکیورٹی فورسز نے اپنے ہم وطنوں کو بروقت امداد فراہم کی جبکہ پاکستان نے اپنی افواج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت دہشت گردی پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی لعنت کو بھی کامیابی سے شکست دی اور تاریخ میں شہدا نے آزمائش کی ہر گھڑی میں جذبہ حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔


متعلقہ خبریں