فیاض الحسن چوہان کے الزامات :تحریک انصاف پر پابندی لگ سکتی ہے، خرم دستگیر

بجلی بحالی کیلئے 10 بجے کی ڈیڈلائن مقرر، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں ،اگر ثبو ت سامنے آتے ہیں تو تحریک انصاف پر پابندی پر غور کیا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت بھی جیلوں میں گئی ، ہمارے رہنمائوں پر بھی دبائو تھا لیکن انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی۔

پی ٹی آئی کا خمیر دبائو سے ہی اٹھا تھا اس لئے وہ دبائو سہہ نہیں سکے۔جن لوگوں کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا گیا تھا انہیں دبائو کے ذریعے ہی شامل کروایا گیا۔

کسی پارٹی پر پابندی مسائل کا حل نہیں ، لیکن جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ بہت افسوسناک تھا۔

پروگرام میں شریک صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا کہناتھا کہ اگر پارٹی کو بین کیا جاتا ہے تو اسے 15 دنوں کے اندر چیلنج کیاجاتا ہے اور سپریم کورٹ ہی اس پر حتمی فیصلہ کریگا۔


متعلقہ خبریں