آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔پرائیویٹ اسکولز ریگولر کلاسز 26 مئی کو شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 15جون تا 14 اگست ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں پرائیویٹ اسکول 15 اگست کو کھلیں گے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے مزید کہا کہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون تا 31جولائی ہوں گی۔