سامنے والے کے ہاتھ جیب میں،ہم مفاہمت کس سے کریں، عرفان صدیقی

irfan siddiqui

مسلم لیگ(ن)کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کس سے کریں جب سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہوں؟

تحریک انصاف محمود اچکزئی سے ہاتھ ملاسکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتے؟۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو دوسروں کے ساتھ بھی ہوتی رہے۔

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم،پارٹی پوزیشن جاری

ان کا کہنا تھا کہ ہم فارم 45 اور فارم 47 میں الجھے ہوئے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیسے بیانات دیے جا رہے ہیں؟

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو رویہ بدلنے اور آگے بڑھنے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا کہ چور ڈاکو چھوڑ دیں، پاکستان میں کون سے الیکشن ہیں جو شفاف ہوئے؟

ہم نے گزشتہ الیکشن کو آر او الیکشن قرار دیا تھا، ہم نے پچاس سے زائد درخواستیں دائر کی ہیں، صرف بیانیہ بنانے سے ملک آگے نہیں بڑھتا۔

ساڑھے 4 سال ٹیکس کی مد میں کھربوں کا نقصان کرنے والوں کا احتساب ہوگا، وزیراعظم

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ آصف زرداری نے جو کہا ہے اسے خوش آمدید کہنا چاہیے، آصف زرداری نے سب کو دعوت دی ہے، انہوں نے تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی یا کسی ایک جماعت نہیں بلکہ تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے، آصف زرداری نے کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے جو کہا اس پر عمل کرنا چاہیے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانی ضرور دی ہے لیکن ملک کے وقار کو نیچا نہیں دکھایا۔


متعلقہ خبریں