میں اور بشریٰ بیگم کل اسلام آباد جائیں گے، خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیا جائے، عمران خان

میں اور بشریٰ بیگم کل اسلام آباد جائیں گے، خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیا جائے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کل میں اور بشریٰ بیگم اسلام آباد جائیں گے، ضمانتیں ہونے کے باوجود خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیا جائے۔

25 مئی کو ”یوم تکریم شہداپاکستان “منانےکا اعلان

سابق وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہا کہ پاکستان میں قانون کی نہیں طاقتور کی حکمرانی ہے، غریب جرم کرے تو جیل جائے جب کہ طاقتور این آر او لیتے ہیں، پاکستان میں اس وقت جمہوریت خطرے میں ہے۔

انہوں ںے کہا پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہم انتشار کیوں چاہیں گے؟ جب قاتلانہ حملہ ہوا تو اس وقت جلاؤ گھیراؤ کیوں نہیں کیا؟ ہم ملک میں الیکشن چاہتے ہیں تو جلاؤ گھیراؤ کیوں کریں گے؟

عمران خان کو سپریم کورٹ آمد کے لیے مرسڈیز کی فراہمی, بڑی عدالت کا بڑا بیان سامنے آگیا

عمران خان نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک باشعور قوم جاگ گئی ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے نوجوانوں میں شعور آچکا ہے، الیکشن جس دن بھی ہوں گے کامیابی تحریک انصاف کی ہو گی۔

انہوں ںے کہا ان لوگوں کو کہا کہ الیکشن پر ہر قسم کی بات کرنے کے لیے تیار ہوں، جب ان لوگوں سے بات کرتے تھے تو یہ ہمارے لوگوں کو پکڑ لیتے تھے، شاہ محمود ،فواد چودھری اور علی ظفر کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی قائم کی تھی۔

سوشل میڈیا، ریاستی اداروں کیخلاف شرانگیزی کرنیوالے اوور سیز پاکستانی پر پہلا مقدمہ درج

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا نگران حکومت غیر آئینی ہو چکی ہے، نگران حکومت کے خلاف عدالت میں گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں