شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم


لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیانِ حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔فیاض الحسن چوہان کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں