پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبریں، اسد قیصر نے تردید کردی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر کہا ہے کہ ‘غلط سب ٹائٹل لگا کر لوگوں کو گمراہ نہ کریں’۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں اسد قیصر کی ایک ویڈو وائرل کی گئی تھی جس میں وہ پشتو میں خطاب کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں اسد قیصر کی تقریر کا غلط ترجمہ کرتے ہوئے یہ الزام لگایا گیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور یہ انکی الوداعی تقریر ہے۔

الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، بات کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کی مقبولیت سے انہیں ڈر ہے، اسد قیصر

اس ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے یہ نہیں کہا کہ جو کاغذ میں لہرا رہا تھا بلکہ میں نے کہا جس کاغذ سے میں استعفیٰ دینے والا بیان پڑھ رہا تھا، اس بیان کو پارٹی لیڈرشپ کی مشاورت سے تحریر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر ایک حقیقت ہے جس کی تصدیق نیشنل سیکورٹی کونسل اپنے مشترکہ پریس ریلیز میں کر چکی ہے۔

محمود خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق بڑا اعلان

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں