سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کی سب سے زیادہ مذمت ہم کرتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا مائنس ون ہونے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے یہ مجھے بتا دیں ،میں مائنس ون ہونے کو تیار ہوں مگر ملک تو تباہ نہ ہو۔
میں نے چیف جسٹس کے سامنے کہا میں تشددکرنے کیخلاف ہوں ،میں نے 26سال کی سیاست میں توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کی۔
پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں نے 9مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کی ، میں4 دن سے بند تھا ، باہر نکلا تو پتہ چلا، اس پر مذمت کی ،پی ٹی آئی کو پلان کے تحت ختم کرنے کی سازش کی گئی۔
عمران خان کی پہلی رات کیسے گزری ؟ تہلکہ خیز انکشاف
پی ڈی ایم کو پتہ تھا یہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست نہیں دے سکتے،یہ پی ٹی آئی کو ایسے دکھا رہےہیں جسے یہ پرتشدد جماعت ہے۔
ہمارے 25سال کی سیاست جدوجہدآئین و قانون کے درمیان رہی،میانوالی میں لوگ فخر سے کہتے تھے یہ جہاز چوک ہے،اس سارے معاملے پر آزاد تحقیقات ہونی چاہئیں۔
اپنی 27سال کی جدوجہد کو جہاد کہتا ہوں،انہوں نے ہائیکورٹ میں وکلا پر تشدد کیا، توڑ پھوڑ کی اور مجھے بھی ڈنڈا مارا،ہماری پوری لیڈر شپ پر امن احتجا ج کا کہہ رہی تھی۔
عمران خان کی امریکہ سے مدد کی اپیل، مبینہ آڈیو سامنے آ گئی
نادرا کے ڈیٹا سے پتا چل سکتا ہے کہ انتشار پھیلانے والےکون ہیں،مجھے 3گھنٹے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بند رکھا کہا کہ راستہ بند ہے۔آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے۔
لوگ عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلتےہیں اور پولیس پھر پکڑ کر اندر کر دیتی ہے،کوئی قانون توڑ رہا ہے تو ہمیں بتاتیں، ہم اسے پکڑ کر کہیں گے عدالت میں خود کو پیش کرو۔
14مئی کو پنجاب اورخیبر پختونخوا الیکشن نہ کرا کر آئین توڑا گیا ، اس نگران حکومتوں کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، ملک میں تو نظریہ ضرورت چل رہاہے۔
عمران خان کی 3 مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور
ہم صوبوں میں الیکشن چاہتے تھے ،یہ ہار کے ڈر سے نہیں کرا رہے،کیا اکتوبرمیں معیشت ٹھیک ہو جائے گی ؟کیا ایسا ہو جائےگا،اکتوبر میں الیکشن کرانے کا کیا فائدہ ہے وہ بتا دیں۔
اس وقت پاکستان کے حالات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر ہیں،سپریم کور ٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے نہیں مانے جا رہے،گھروں میں گھس کر گھر توڑے جا رہے ہیں۔
کس سیاستدان کے کتنے فالورز؟ عمران خان بازی لے گئے
یہ ایک پارٹی کو ختم کرنے کیلئے پورے ملک کو تباہ کر رہے ہیں،جس ملک میں قانون ختم ہو جائے وہ بنانا رپبلک بن جاتاہے۔
9لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکر جا رہےہیں،لوگوں کو ملک سے امید ختم ہو گئی ہے،میں ان کی طرح باہر بھاگنے والا نہیں ہوں میراسب کچھ پاکستان میں ہے۔
ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ، ملک میں قانون ختم ہوگیاہے،صاف و شفاف الیکشن ہی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔