روسی صدر کا عرب سربراہوں کے نام پیغام


ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مؤثر بنانا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عرب سربراہوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ تعمیری شراکت میں گہری دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی خطرناک علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے اجتماعی کوششوں کی حمایت پر عزم ہے۔ روس سوڈان، یمن، لیبیا اور شام کے بحرانوں کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما نے بیٹوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی حقیقت بتا دی

روسی صدر نے کہا کہ نئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مؤثر بنانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں