انتہا پسند مودی سرکار کو ایک اور بڑا جھٹکا


بیجنگ: چین نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس کی مخالفت کر دی۔

انتہا پسند مودی سرکار کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ چین نے بھی جی 20 اجلاس کی مخالفت کر دی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین متنازعہ علاقوں میں کسی بھی شکل میں جی 20 اجلاس کی مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین متنازع علاقے میں ہونے والے جی 20 سیاحتی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات 2020 میں لداخ میں فوجی جھڑپ کے بعد سے کشیدہ ہیں اور لداخ میں ہونے والی فوجی جھڑپ میں 24 فوجی مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے شام میں چرواہے کو نشانہ بنا کر القاعدہ رہنما قرار دیدیا، واشنگٹن پوسٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے بعد ترکیے اور سعودی عرب بھی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ سعودی عرب اور ترکیے نے مقبوضہ کشمیر کے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مصر کو بھارت نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی لیکن مصر کی جانب سے بھی جی 20 اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں