واشنگٹن: پاکستان کی صورتحال پر امریکہ کے 60 اراکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے انٹونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔
امریکی اراکین کانگریس نے خط میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: درجہ حرارت میں خطرناک اضافہ، اقوام متحدہ کی تشویش
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی بھی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائی جائے اور اس سلسلے میں اپنے سفارتی اختیارات کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوج سے متعلق لطیفہ سنانے پر 60 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ
امریکی اراکین نے کہا کہ سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے۔