غریب صارفین کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سکیم پر عملدرآمد روک دیا گیا


وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ غریب صارفین کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سکیم پر عملدرآمد وقتی طور پر روک دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھی سکیم تھی۔غریب کو سہولت دینا اور امیر سے پیسے لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اس سلسلہ میں وقتی طور پر عملدرآمد روکا گیا ہے۔سکیم پر تمام متعلقہ فریقین کو مطمئن کریں گے۔

پٹرول 12 روپے ، ڈیزل 30 روپے فی لٹر سستا

ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

موجودہ حکومت کے دور میں کوئی گیس کنکشن نہیں دیا گیا، ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، روس سے تیل درآمد کیا جا رہا ہے اور ہم بین الحکومتی معاہدے کر رہے ہیں۔

پچھلی حکومت صرف باتیں کرتی رہی، عملی طور پر کچھ نہیں تھا، ہم نے چار ماہ میں معاہدہ کر لیا ہے، اس سے تیل کی قیمت کم ہو گی، عوام کو سہولت دی جائے گی۔

روسی تیل کی آمد؟ پٹرول کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

جلد ہی نئی ریفائنری پالیسی کا اعلان ہو گا، 10 سے 14 ارب ڈالر کی لاگت سے نئی ریفائنری قائم کی جائے گی، ہم نے موسم سرما میں 20 سے 30 ہزار ٹن اضافی ایل پی جی منگوائی تاکہ اس کی ملک میں کمی نہ ہو۔

جامع انرجی سکیورٹی پر کام ہو رہا ہے اور اس سلسلہ میں جلد ایک منصوبہ شروع کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں