9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو 72گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات سیالکوٹ گیریژن کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عامر کیانی نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

سیالکوٹ گیریژن آمد پر آرمی چیف نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کے فخر، عزت و وقار کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو بھی شہدا اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، شہدا مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستان کے عوام کے لیے حوصلے اور فخر کا باعث ہیں۔

کہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے، پی ٹی آئی رہنما کا الزام

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

جنرل سید عاصم منیر نے رینک اینڈ فائل کے سامنے اس عزم کو ایک بار پھر دہرایا کہ یوم سیاہ، 9 مئی پر قوم کی توہین کرنیوالے تمام ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اندرون خانہ رابطے تیز، عمران خان سے عقیل کریم ڈھیڈی کی اہم ملاقات

آرمی چیف نے کہا شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن سے آخرت میں اعلیٰ مقام کا وعدہ کیا گیا ہے، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہدا کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا، ریاست پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور مستقل طور پر ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ماتحت فارمیشنز کی محنت، لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اندرونی و بیرونی چیلنجز بشمول پروپیگنڈہ وار فئیر سے نمٹنے کے لئے ہر طرح کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس، 9 مئی کے واقعات، ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کمانڈر گجرانوالہ کور نے ان کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں