محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مئی کا پورا مہینہ کیسا گزرے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کی بات جائے تو چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ہال پہنچنے پر دولہے پر ڈالرز اور پاؤنڈز کی بارش
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشوگوئی کی گئی ہے۔ سکھر،لاڑکانہ، کراچی اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔