ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں خواتین رہنماؤں کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو لے کر نا معلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور وکیل ایمان مزاری کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ والدہ کو پولیس نے پھر گرفتار کرلیا ہے، نہیں معلوم پولیس انہیں لے کر کہاں گئی ہے؟

ثابت کروں گا بندوق بردار افراد کو پُرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا، عمران خان

ایمان مزاری کے مطابق ہم اڈیالہ جیل کے باہر ان کی رہائی کے منتظر تھے لیکن اسلام آباد پولیس دونوں خواتین رہنماؤں کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئی ہے۔


متعلقہ خبریں