مذہبی آزادیوں کی خراب صورتحال پر امریکہ کی تشویش

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت میں مذہبی آزادیوں کی خراب صورتحال پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کر دیا۔

امریکی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی سطح پر اقدامات کیے گئے جبکہ مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، نئی دہلی، گجرات، ہریانہ، آسام اور کرناٹک میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

سری نگر میں محرم الحرام کا جلوس بغیر اجازت نکالنے پر مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ماضی میں 108 سابق سینئر سرکاری حکام نے مودی کو مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر خبردار بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گرفتاریاں، امریکی محکمہ خارجہ کا بیان آ گیا

سری نگر میں محرم کا جلوس بغیر اجازت نکالنے پر مسلمانوں کی گرفتاریاں کی گئیں، مدھیہ پردیش کی حکومت نے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مسلمانوں کے گھر اور دکانیں گرا دیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے حکام کی طرف سے تشدد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں