فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع

موبائل فون سروسز

اسلام آباد: پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کھلنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، یہ بات پی ٹی اے کی جانب سے کہی گئی ہے۔

انٹرنیٹ بندش سے ملکی معیشت کواربوں روپے کا نقصان

پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کی سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

اس ضمن میں پی ٹی اے نے واضح کیا گیا ہے کہ ملک بھرمیں موبائل براڈ بینڈ سروس بحال ہے، انٹرنیٹ سروسز پر پابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی پی ٹی اے کی ہدایت پر ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کی گئی تھیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروسز بحال

ملک کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا صارفین گزشتہ رات سے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال میں مشکلات پیش آنے کی شکایات کر رہے ہیں جب کہ سروس فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔


متعلقہ خبریں