وفاقی کابینہ کی 9مئی کے واقعات پر فوج کے ترجمان کے بیان کی تائید


وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا،اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا گیا۔

عمران خان کی تمام مقدمات میں 17 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور

اجلاس کی جانب سے 9مئی کے واقعات پر فوج کے ترجمان کے بیان کی تائید کی گئی ،اعلامیہ کے مطابق75سال میں جو ازلی دشمن نہ کرسکا،وہ شرپسندفارن فنڈڈ جماعت اور ان کے لیڈرز نے کیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی خصوصی گفتگو

کابینہ اجلاس نے صدر عارف علوی کے وزیراعظم کو خط کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ ثبوت ہے کہ صدر ریاست کے سربراہ سے زیادہ پارٹی ورکر نظر آ رہےہیں ۔

ریاست آئین و قانون اور قومی وقار کے خلاف دہشتگردی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ،ملک وریاست کے ساتھ دشمنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

کابینہ اجلاس میں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، سمیت دیگر کلمات کی شدید مذمت کی گئی ،اسلام مہذب دنیا اور عدالتی فورمزکی تاریخ گواہ ہے کہ یہ طرزعمل کسی منصف کا نہیں ہو سکتا ۔


متعلقہ خبریں