امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔
ہم نیوز کے مطابق سندھ میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔
عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج طلب کر لی گئی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کی درخواستوں پر فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پرفرد جرم عائد کر دی
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کی گئی ہے۔
پاک آرمی ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
ملک بھر میں کل ہونے والے او لیول کے امتحانات ملتوی
جس کے بعد حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فوج کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔ امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا جس میں فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔