سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اہلیہ گرفتار


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میری اہلیہ کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں ںے کہا کہ میری اہلیہ کو ڈی چوک اسلام آباد سے پی ڈی ایم اور ان کے سہولت کاروں نے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری سے افواج پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، حکومتی ذرائع

قاسم خان سوری نے لکھا کہ بےغیرتوں کچھ شرم کرو، کچھ حیا کرو، جنگ لڑنی ہے تو مردوں سے لڑو عورتوں سے کیا لڑ رہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ بزدلوں بہت جلد تمھارا انجام بہت برا ہو گا اور حقیقی آزادی کا انقلاب تم سب کو بہا لے جائے گا۔


متعلقہ خبریں