سعودی عرب میں کریک ڈائون، ہزاروں غیر ملکی شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا

سوشل میڈیا ملزم گرفتار

رات گئے بڑی گرفتاری


سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اقامہ وسرحدی قوانین کی خلاف ورزی پرملک بھر کے مختلف علاقوں سے 11 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

بھارتی سائنسدان پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائی کے دوران 27 اپریل سے 3 مئی 2023 تک 11 ہزار 77 غیرملکیوں کوتفتیشی ٹیموں نے حراست میں لیا ہے۔

فرحت شہزادی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں 5 ہزار 845 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4 ہزار 25 کو سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی اور12 سو 7 غیرملکیوں کو قانون محنت کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا ہے۔

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتار
وزارت نے کہا کہ تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی افراد کو پناہ، روزگار اورقیام کی سہولتیں فراہم کرنے پر19 افراد کو حراست میں لیا جن کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں