آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، پتوکی میں بیس کلو کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 80 کلو فائن آٹے کی بوری 12 ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
روپے کی گرتی قیمت، پاکستان ایشیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا
سادہ روٹی 15 سے بڑھاکر 20 روپے جبکہ سادہ نان اور خمیری روٹی 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے، کوئٹہ اور پشاور میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔