کراچی میں ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے، 2 ہلاک


کراچی: شہر قائد میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے جن میں سے 2 ڈکیت تشدد سے ہلاک ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سی میں 3 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے اور عوام نے وہیں اپنی عدالت لگا لی۔ 2 ڈاکو شہریوں کے بدترین تشدد سے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 3 ڈاکوؤں کو عوام نے قابو کر لیا تھا جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور تینوں شدید زخمی ہو گئے۔ تشدد سے زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا تاہم 2 ڈاکو دوران علاج ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انتہائی اہم مطلوب دہشتگرد سرغنہ محمدآساعرف مُلّاابراہیم ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں نے ایک روز قبل کریانہ اسٹور پر ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ کچھ دیر قبل شادی ہال کے باہر سے موٹرسائیکل بھی چھینی تھی۔


متعلقہ خبریں