پاکستانی خواجہ سراؤں کو انگریزی سکھائیں اور ڈالر کمائیں، امریکی پیشکش


امریکہ نے پاکستان میں انگریزی زبان کی ترویج اور نوجوان ٹرانسجینڈرز کو انگریزی سکھانے کے لیے پانچ لاکھ ڈالرز کی گرانٹ مختص کر دی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مختص کی جانے والی یہ گرانٹ ایسے پروگراموں کے لیے بھی فراہم کی جائے گی جو خاص طور پر نوجوان ٹرانسجینڈرز کو انگریزی زبان سکھانے میں مدد کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا مقصد پاکستان میں نوجوانوں کی انگریزی کو بہتر کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ بہتر کردار ادا کرسکیں اور پیشہ ورانہ طور پر بھی انہیں فائدہ ہو۔

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب مل گئی

رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے اس گرانٹ کے تین بنیادی مقاصد وضع کئے ہیں، جن میں انگریزی پڑھانے والے ان اساتذہ کی تربیت شامل ہے جو ملک کے اہم یا بڑے اداروں سے وابستہ نہیں ہیں یا پھر وہ اساتذہ جنہوں نے حال ہی میں تدریس کا عمل شروع کیا ہے۔

ٹرانسجینڈز کی پروفیشنل تربیت بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود افغان اساتذہ، طلبہ اور نوجوان پروفیشنلز بھی اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔اس پروگرام کے تحت 13 سے 25 برس کے ٹرانسجینڈرز کے لیے، پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورسز کے بارے میں پروپوزلز کے لیے 25 ہزار سے 75 ہزار ڈالرز تک کی گرانٹ فراہم کرنے کی درخواستیں منظور کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں