کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردینگے ، چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد تھی جو از خود ختم ہوگئی ہے ۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈائریکٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلا م آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

ایف بی آر کا ملک کے 100سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

عاصم احمد نے کہا ایف بی آر کسی بھی وقت موبائل فون اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردے گا،فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا نوٹیفکیشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کاریں اور فونز درآمد نہیں ہورہے ۔

موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے جیسے ہی وزارت تجارت کہے گی ہم نوٹیفکیشن جاری کردیں گے ،

ایف بی آر نے بڑے شہروں میں پراپرٹی ریٹس میں اضافہ کر دیا

خیال رہے کہ 1800 سی سی تک کی استعمال شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت 350 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے،

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم اپلائنسز،ہائی ٹیک موبائل فونز،گوشت،مچھلی،فروٹ،سبزیوں،جوتوں،فرنیچر،آئسکریم،کتے بلیوں کی خوراک،میوزیکل انسٹرومنٹ سمیت دیگر اشیا پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ان اشیا پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کے جاری کردہ 2 ایس آر آوز کی میعاد 31 مارچ 2023ء کو ختم ہوگئی ہے جب کہ ٹیرف پالیسی بورڈ کے چیئرمین نے ان ایس آراوز کی میعاد میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ ان ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے 350 سے زائد اشیا سستی ہوجائیں گی۔ ایس آر آوز کی میعاد ختم ہونے سے بندرگاہوں پر پھنسی ہوئی 600 سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس میں بھی مدد ملے گی۔

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے بتادیا

یاد رہے کہ ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گاڑیوں پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی ، سگارز پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی، ڈبہ پیک فوڈ آئٹمز، گوشت، پھلوں پر 10 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رکھی گئی تھی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق خشک میوہ جات، مچھلی، کوکونٹ پر 74 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں