وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کا خیر مقدم کیا۔
بھارتی شہر گووا میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران جےشنکر کی جانب سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا گیا۔
بلاول بھٹو کی روانگی سے قبل بھارت سے بڑی خبر آگئی
اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر گووا میں ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اس وقت بھارت کے شہر گووا میں موجود ہیں۔
بلاول بھٹو کا بھارت میں بھارتی انداز، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی ہم منصب کے نمستے کے جواب میں نمستے کیا۔ pic.twitter.com/W020WqCeCh
— Adil Nizami (@AdilNizami10) May 5, 2023