کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر بھارتی خاتون ریسلرز کُھل کر بول پڑیں، کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ کوئی بھارت کیلئے میڈل نہ لائے۔
بھارت کیلئے بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت کر آنے والی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ میڈیا پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما بھوشن شرن اپنے گھر میں آرام کررہا ہے اور ہم اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
بھارت میں کئی گرجا گھر اور مکان نذرِ آتش، ریاستی میڈیا خاموش
بھارتی خاتون ریسلر کا کہنا تھا کہ پولیس خواتین کو دھکے دے رہی ہے، اگر ہمیں مارنا ہے تو ایسے ہی مار دو۔ اسی دن کیلئے بھارت کیلئے میڈل لائے تھے تو میں چاہوں گی کہ آئندہ کوئی بھارت کے لیے میڈل نہ لائے۔
خیال رہے کہ بھارت کے کئی ریسلرز، ریسلنگ فیڈریشن کے چیف برج بھوشن کے خلاف گزشتہ کئی روز سے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ برج بھوشن کے خلاف خواتین ریسلرز نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے تھے۔
VIDEO | "The way they have made us suffer, I would not want any athlete to win a medal for the country," says wrestler Vinesh Phogat. pic.twitter.com/EpSk6dc3ZL
— Press Trust of India (@PTI_News) May 3, 2023
احتجاج میں بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مرکزی رہنما سونیا گاندھی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کر کے پولیس سے ایف آئی آر دکھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ خواتین ریسلرز کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک یہاں سے نہیں ہٹیں گی جب تک بھوشن سنگھ کو جیل نہیں بھیج دیا جاتا۔
بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی پر خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ان کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ سنگین الزامات کے باوجود بھوشن شرن سنگھ نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔