عمران خان! رحم کریں، پاکستان ٹریک پر سے اتر گیا ہے، گینگ نے نوچ نوچ کے کھایا ہے، مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں، پاکستان کیخلاف سازش کرنا بند کریں مزدور کا بھلا ہو جائے گا۔

ہمارا اگلا قدم ایجوکیشن کارڈ لانا ہے ،عمران خان

انہوں نے ن لیگ لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہبازشریف نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 35ہزار روپے کر دی ہے جب کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا ملکی ترقی کی راہ میں ایک شخص رکاوٹ ہے اور وہ عمران خان ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا سازشی طریقوں سے اقتدار کا راستہ کھولنا بند کرو۔

شرکائے تقریب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا محنت کش ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے لیبر ونگ کے محنت کشوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا اس ونگ کو زیادہ متحرک کریں، ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں۔

مریم نواز نے کہا سعودی عرب میں پاکستانیوں کو جانفشانی سے کام کرتے دیکھا ہے، پاکستان کو چلانے میں جتنا مزدور کا ہاتھ ہے کسی اور کا نہیں ہے، ملک کے سخت حالات کا علم ہے۔

وزیراعظم اور وزیر مملکت خارجہ کی امریکہ سے تعلقات پر اہم گفتگو کا ریکارڈ لیک

انہوں نے کہا نوازشریف نے چینی اور آٹے کی قیمت بڑھنے نہیں دی، ملک میں سڑکیں، موٹرویز، اورنج ٹرینز، میٹرو بن رہی تھیں، سڑکیں اور موٹرویز بننے کا فائدہ مزدور کو ہورہا تھا، آج ڈالر جو 280 کا ہے اس کا کس کو الزام دینا ہے؟ پورا گینگ ہے جس نے ملک کو نوچ نوچ کے کھایا ہے، آج یہ بات کرنا پڑے گی کہ ملک کو چیلوں کی طرح کون کھا رہا ہے؟ پاکستان ٹریک سے اتر گیا ہے، ٹریک پر چڑھتا نظر نہیں آرہا۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا نواز شریف نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے، یہ کھاتے بھی ہیں کھلاتے بھی ہیں، انہیں الیکشن کی جلدی اس لیے ہے کہ ان کے ہوتے ہوتے الیکشن ہوجائے، اگر یہ چلے گئے تو انہیں جتانے والا کوئی نہیں ہوگا، پرویز الہٰی اسمبلی توڑنا نہیں چاہتا تھا، عمران خان نے اسمبلی توڑی، عمران خان کہتے ہیں مجھے جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اسمبلی توڑو۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو اقامہ پر نکالنے کا زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، کسی کو وزیراعظم بننا تھا ، کسی کو ایکسٹینشن چاہیے تھی، عمران کا خان لانگ مارچ ناکام ہو گیا، ثاقب نثار عمران خان کو حکومت میں لانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، جس نے نواز شریف کو نکالا آج اس کا بیٹا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے رشوت لیتے پکڑا گیا۔

آڈیو توڑ مروڑ کر بنائی گئی ،لیک کرنیوالوں پر لعنت بھیجتا ہوں،ثاقب نثار

انہوں نے استفسار کیا بتائیں! آج نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کا فیصلہ کرنے پر آپ نے کیا لیا؟ کیسی چوری کی ٹریننگ والد صاحب نے دی ہوئی ہے، ابھی وہ ریٹائرڈ ہے جب یہ انصاف کی کرسی پر ہوگا تو کیا ناانصافی کرتا ہوگا؟

مریم نواز نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پتا چلا مزدور کے پاس روٹی نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے؟ ثاقب نثار اور عمران خان کا وکیل کہہ رہا ہے، وزیر اعظم کیخلاف توہین کا پرچہ ہوگا، جہاں بھی شہباز شریف جاتے ہیں لوگ پوچھتے ہیں عمران خان تو واپس نہیں آئے گا؟ عمران خان کو گھر سے نکلتے ہوئے بالٹی سر پر رکھ کر نکلنا پڑتا ہے، ایک شخص جو خود کو سیاسی لیڈر کہتا ہے وہ ایسے آتے ہیں؟ لیڈر اپنے ورکر، کارکنوں اور عوام کے آگے ڈھال بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا پہلے بڑی رعونت سے اسمبلی توڑی اب کہتے ہیں اسمبلیاں بحال کی جائیں، کیوں جی تمہارے والد صاحب کا ملک ہے؟ اس ملک کے مالک 22 کروڑ عوام ہیں، بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، وزیر اعظم دفتر سے باہر، ناانصافی کرنے والوں نے خود گواہی دی ملک میں ناانصافی کرنا آسان ہے، اسی ناانصافی کو انصاف میں بدلنا بہت مشکل ہے، کسی کی نجی گفتگو ٹیپ کرنے کو غلط سمجھتی ہوں، جس گفتگو میں ملکی فیصلے ہو رہے ہوں وہ ذاتی گفتگو نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا آپ کے پاس ان آڈیوز کا جواب نہیں، اس لئے کہہ رہے یہ کیوں ریلیز ہو رہی ہیں؟ آپ کو ملک کے آئین اور قانون کا فیصلہ ماننا پڑے گا، منتخب نمائندوں کا فیصلہ ماننا پڑے گا۔

عمران خان کچھ بھی کہتے رہیں حکومت بجٹ پیش کرے گی، خرم دستگیر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی 75 سال کی عمر سے نواز شریف کے سال نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات بچتے ہیں۔


متعلقہ خبریں