اسلام آباد،راولپنڈی کے گردونواح میں شدید طوفانی بارش ،ژالہ باری


 اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردونواح  میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری شروع.

ہم نیوز کے مطابق جڑواں شہروں  اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردونواح  میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹائون و دیگر علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے تباہی مچ گئی ہے ۔نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ متعدد علاقوں میں بجلی منقطع ہو چکی ہے۔

دوسری جانب  پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی نوید سنا دی

‏پی ڈی ایم کے مطابق 30اپریل سے 5مئی تک خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، لاہور، فیصل آباد میں بھی بارشیں ہونگی۔

جھنگ، قصور، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں