فیس بک بانی کی دولت میں ایک دن میں بڑا اضافہ


نیویارک: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں ایک روز میں 10.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2023 مارک زکربرگ کی دولت میں اضافے کے لیے بہترین ثابت ہو رہا ہے۔ رواں سال کے 4 ماہ میں فیس بک بانی کی دولت میں 41.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔

2023 کے آغاز میں مارک زکربرگ کی دولت 46 ارب ڈالر کے قریب تھی جو اب ایک بڑے اضافے کے بعد 87.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

مارک زکربرگ کی دولت میں بڑے اضافے کے باوجود کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ سال کی سہہ ماہی آمدنی کی نسبت یہ اضافہ اب بھی 24 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا متبادل ایپ پر کام تیز، نام بھی رکھ دیا

سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہمارے ایپس استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام سے ہماری ایپس اور کاروبار کو فائدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کے بانی اس وقت دنیا کے 12 امیر ترین شخص ہیں اور وہ بھارت کے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ میٹاورس کمپنی اخراجات میں کمی کے لیے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے نکال چکی ہے۔ مارک زکربرگ میٹا کے 12 فیصد سے زائد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا انحصار بھی اسی پر ہے۔


متعلقہ خبریں