فخرزمان کی مسلسل دوسری سنچری ،بڑا عالمی اعزاز بھی حاصل کرلیا


 فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل دوسری سنچری۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے 83گیندوں پر 2چھکوں اور14چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

فخر زما ن کے ون ڈے کیرئیر کی یہ دسویں سنچری ہے،فخر زمان ون ڈے میں تیز ترین 3ہزار رن بنانے والے ایشین بیٹر بن گئے۔

دوسرا ون ڈے، پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف

دوسری جانب قومی کرکٹرحارث سہیل کندھےکی انجری کےباعث پاک نیوزی لینڈسیریزسےباہر ہوگئے

ہم نیوز کے مطابق حارث سہیل کی جگہ افتخاراحمدکوقومی ون ڈےاسکواڈمیں شامل کرلیاگیا ہے،افتخار احمد کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرینگے،قومی ٹیم اتوار کو اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگی۔

اس سے قبل  نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پچ تبدیل کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپندی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسر ےایک روزہ میچ میں میچ کی پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا۔

بابر اعظم نے ٹیم میں موجود 3 بہترین دوستوں کے نام بتادیے

پاکستان کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرادیاگیا۔

دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستگی کی اور انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیا۔

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ریٹائر ہو گئے

سرکل کی پیمائش درست کرنے میں تقریباً 6 منٹ میچ کا وقت ضائع ہوا۔بعدازاں میچ جاری رکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں