لمبی بارشوں کی پیشگوئی، گندم کی تیار فصل متاثر ہونے کا خدشہ

بارش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لمبی بارشوں کی پیشگوئی کے باعث گندم کی تیار فصل کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، چکوال، تلہ گنگ سمیت بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 5 مئی تک تیز آندھی کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ کراچی میں بھی آج رات ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے لیے فنڈز ملے یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی

سندھ کے مختلف علاقوں سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث گندم کی تیار فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کہیں گندم کی کٹائی جاری ہے تو کہیں فصل پک کر تیار ہو چکی ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں