آئی پی ایل فرنچائزز کی اربوں روپے لالچ دے کر انگلش کرکٹرز کو انٹرنینشل کرکٹ چھوڑنے کی پیشکش


انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزز نے بین الاقوامی کرکٹرز کو اربوں روپے کی لالچ دے کر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہنے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے جاری سیزن کے دوران چھ کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ لے کر مستقل طور پر فرنچائز کا حصہ بننے کی آفر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کھلاڑیوں میں نام تو ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کھلاڑیوں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کھلاڑیوں کو سالانہ 20 لاکھ سے 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (لگ بھگ 65 کروڑ روپے سے ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے) کی  پیشکش ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مبینہ ڈیل کے ذریعے پورے سال کے لیے ان انگلش کرکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو اس وقت صرف آٹھ ہفتوں کے لیے بھارت میں آئی پی ایل کا حصہ بنتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں