پی ٹی آئی اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روکنے کا حکم


وفاقی پولیس کو پی ٹی آئی کے اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تعینات کردی گئی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو رہا کرنے کا حکم

اس سے قبل قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے شرکت کا اعلان کیا تھا،عالمگیر خان، عطااللہ، سیف الرحمان پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعدفیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے مستعفی ارکان شریک نہیں ہوسکتے۔

پیپلز پارٹی چھوڑنے والے رہنما کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کیا،سندھ ہائیکورٹ نےا سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

مستعفی ہونے والے ارکان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، کسی بھی مستعفی رکن کو ایوان میں آنے اجازت نہیں دی جاسکتی،قومی اسمبلی رولز کے مطابق کوئی اجنبی ایوان میں داخل نہیں ہوسکتا۔


متعلقہ خبریں