کچرے سے ماڈل ہوائی جہاز بنا ڈالا


نائیجیریا کے باشندے نے جہاز کے شوق میں کچرے سے اڑنے والے جہاز کا ماڈل بنا ڈالا جو ریموٹ کنٹرول سے اڑتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجریا کا باشندہ جس نے کبھی ہوائی جہاز کا سفر تو نہیں کیا لیکن شوق میں ایک ماڈل جہاز تیار کر لیا جس کے لیے فالتو اشیا کو استعمال میں لایا گیا۔

نائیجیرین باشندے بولاجی نے جہاز بنانے کے لیے پیکنگ فوم کا استعمال کیا جو اس نے کچرے کے ڈھیر سے اٹھائے تھے۔ اس فوم سے سے ہوائی جہاز کا ڈھانچہ اور پر بنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ریت سے بھرا پلاٹ 9 ارب روپے میں فروخت

بولاجی نے دکان سے ریڈیو کا ریموٹ کنٹرول اور موٹر سمیت پنکھڑیاں خریدیں جبکہ جہاز کی دم بازو اور دیگر حصوں کو ٹیپ کی مدد سے جوڑا گیا۔

بولاجی کے کامیاب ماڈل طیارہ بنانے پر لوگوں نے اس کو خوب سراہا جبکہ نائیجیرین باشندے کو ایک ادارے نے انٹرن شپ بھی دی ہے تاکہ وہ اپنے شوق کو مزید آگے بڑھا سکے۔


متعلقہ خبریں