ایلون مسک کا ’ٹروتھ جی بی ٹی‘ متعارف کرانیکا اعلان

Elon Musk

ٹویٹر پر غلط خبریں شیئر کرنے سے پیسے کمانے پر پابندی عائد


واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ چیٹ جی بی ٹی کے مقابل ٹروتھ جی بی ٹی متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر کا مالک ہونا تکلیف دہ رہا، مناسب خریدار ملا تو فروخت کردوں گا، ایلون مسک

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور راکٹ سائنس کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے یہ اعلان ممتاز ٹی وی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی بتا دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ اور سی نیٹ کے مطابق چیٹ جی بی ٹی کو 2022 کے اختتام پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے فوری بعد وہ نیٹ پر بے پناہ مقبولیت حاصل کر گیا، جواباً گوگل نے بھی بارڈ متعارف کرا کر دیا جب کہ اب ٹروتھ جی بی ٹی کے آنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیٹ جی بی ٹی نامی ایپلی کیشن اور ویب پیج ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر انسان کو اس کے ہر سوال کا جواب لازمی دیا جاتا ہے یعنی کوئی شخص اگر کچھ بھی لکھے تو اس کو کسی نہ کسی انداز میں جواب ملتا ہے۔

خبردار! قاتل روبوٹس اور مصنوعی ذہانت انسانیت کا خاتمہ کرسکتے ہیں

ماہرین کے مطابق پلیٹ فارم شخصیات، تاریخ، جغرافیہ، سیاست، سائنس اور ادب سمیت دیگر تمام موضوعات کا احاطہ اس طریقے سے کرتا ہے کہ نیٹ پر دستیاب معلومات کو نہایت تیزی سے اٹھا کر صارف کی اسکرین تک پہنچا دیتا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ ایلون مسک جو مصنوعی ذہانت کو انسانوں کے لیے اپنے انٹرویو کے دوران خطرہ قرار دے رہے تھے، اپنا مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم بھی متعارف کرانے کا اعلان کر رہے تھے۔

مصنوعی ذہانت کا رجحان، 30 کروڑ  نوکریاں جانے کا خدشہ

ایلون مسک نے اپنے انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ ان کا پلیٹ فارم سچائی کو سامنے لائے گا اور چیٹ جی بی ٹی کی طرح ناقص و غلط معلومات فراہم نہیں کرے گا۔ انہوں نے چیٹ جی بی ٹی کی کمپنی سمیت گوگل کے شریک بانی لیری پیج پر بھی سخت تنقید کی۔


متعلقہ خبریں