جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا

صدارتی انتخاب

پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور داخل ہوگیا، جانور نے متعدد دفاتر کے کمروں میں توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جنگلی جانور کو پارلیمنٹ ہاؤس کے دفاتر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے عملہ بھی پریشان ہے۔

اسلام آباد میں تیندوا موجود ہے، شواہد مل گئے،ٹریل3 سیل

پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ یہ جانور انتہائی خطرناک ہے جو پارلیمنٹ کے کئی دفاتر کو نقصان پہنچا چکا ہے۔ تاہم عملے کے مطابق پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے اس جنگلی جانور کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے پکڑ لیا گیا ہے جسے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جنگلی جانور گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی دفاتر میں داخل ہوگیا تھا۔ آج پھر جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے کا واقعہ سامنے آیا۔

ذرائع کے مطابق یہ جنگلی جانور سیوٹ کہلاتا ہے جو ایک چھوٹا، دبلا پتلا، رات میں نکلنے والا جانور ہے۔ یہ جانور ایشیا اور افریقہ کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ سیویٹ کی اصطلاح ایک درجن سے زیادہ مختلف اقسام پر لاگو ہوتی ہے۔ اس کے زیادہ تر خاندان جنوب مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں