قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان گزشتہ روز  بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ محمد رضوان کی انجری خطرناک نہیں ہے۔ محمد رضوان کمر میں درد محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں احتیاط کے طور پر دوسری اننگز میں آرام دیا گیا۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان سویپ مارتے وقت اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکے تھے۔ کمر میں تکلیف کی وجہ سے محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ نہیں کی تھی۔ انکی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کیپنگ کے فرائض سر انجام دیے تھے۔

نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں برتری کے بعد پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے برتری حاصل ہے۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونئٹی راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شانداد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ انجری کا شکار ہونے والے محمد رضوان نے نصف سنچری بنائی جبکہ افتخار احمد نے ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں