سعودی ولی عہد پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند

سعودی عرب

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان میں دس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد جواد سہراب ملک کو ملاقات کے دوران کہی۔

سعودی سفیر نے اس عزم کااعادہ کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں توانائی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

ملاقات کے دوران جواد سہراب نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور سٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں آئندہ سات روز کے اندر دو ارب ڈالرز جمع کرانے کی تصدیق پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں