شامی وزیر خارجہ کی 12 سال بعد سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد

شامی وزیر خارجہ کی 12 سال بعد سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد

جدہ: شام کے وزیرخارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد 12 سال بعد سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

شام میں امریکی ڈرون حملہ، ایران خبردار رہے، امریکی صدر

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق فیصل المقداد کو دورے کی دعوت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دی تھی۔

شامی وزیر خارجہ جب سرکاری دورے پر جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ شام کے وزیر خارجہ اپنے ملک میں 12 سال قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب کےدورے پر آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی وزیر خارجہ اپنے سعودی ہم منصب سے شام میں جاری بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں پر گفت و شنید کریں گے۔

سعودی عرب کی شاندار پیشکش، ٹرانزٹ ویزہ کے ذریعے عمرہ کی سہولت

ڈاکٹر فیصل المقداد کی شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہونے والی ملاقات میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور متاثرین خانہ جنگی تک انسانی امداد پہنچانے کے امور بھی زیر غور آئیں گے،

خلیج تعاون کونسل نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے امکانات پر صلاح و مشورے کے لیے  اجلاس طلب کر رکھا ہے جو جدہ میں منعقد ہو گا جس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک مصر، اردن اور عراق کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوحہ نے بھی کہا ہے کہ اسے خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جمعہ کو جدہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت ملی ہے۔

یاد رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے گزشتہ دو ماہ کے دوران سلطنت عمان اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے  جس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

عرب لیگ کی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

واضح رہے کہ شامی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں سعودی عرب کے دورے پرپہنچے ہیں کہ جب ایرانی وفد بھی ریاض میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کے امور کا جائزہ لینے کے لیے وہاں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں