الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا

election comission

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،عدالتی اصلاحات بل 2023منظور

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد اور خواتین ووٹرز کی 46 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔

فوری طور پر الیکشن میں نہ جانا بڑی غلطی تھی، ن لیگی رہنما کا اعتراف

اعداد و شمار کے تحت خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 جب کہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت 18 سے 25 سال تک ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392، شرح 18 فیصد ہے جب کہ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے، شرح 22 فیصد ہے۔

فاٹا کے لوگوں کو حق دیا جائے پھر الیکشن کرائے جائیں، نور عالم خان

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار، 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے، شرح 10 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں