خودکشیوں میں کب اضافہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی


انڈیانا: امریکہ کی ریاست انڈیانا کے ماہر نفسیات کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پورے چاند اور اس کے مخصوص اوقات میں خودکشیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈیانا یونیورسٹی میں کالج آف میڈیسن کے ماہر نفسیات نے کہا ہے کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ پورے چاند کے ہفتے کے دوران خودکشیوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والوں میں بھی 55 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ خودکشی کا رجحان اکثر دوپہر کے اوقات میں 3 سے 4 بجے کے درمیان ہوتا ہے اور اس کا تعلق دن بھر کے دباؤ سے بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں نوکری کے انوکھے اشتہار نے ہنگامہ برپا کر دیا

ماہر نفسیات کے مطابق پورے سال میں بھی ستمبر میں خودکشیاں بڑھ جاتی ہیں اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کے اختتام سے گزر رہے ہوتے ہیں اور یہ صورتحال بھی تناؤ کا سبب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مکمل چاند کے بارے میں عجیب و غریب باتیں سن رکھی تھیں تاہم تحقیق میں خودکشیوں کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا۔ ان اوقات میں حساس اور زیادہ خطرے والے مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جانی چاہیے۔


متعلقہ خبریں