دفاع پاکستان کونسل کااجلاس،اعلامیہ جاری


دفاع پاکستان کونسل کااجلاس،اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہمارے ملک کواس وقت مختلف چیلنجزدرپیش ہیں،بیرونی دشمن کے ساتھ اندرونی سازشیں بھی ملک کوعدم استحکام کاشکارکررہی ہیں۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھتاجا رہا ہے، اس عدم استحکام کا براہِ راست اثر زندگی کے تمام شعبوں پر منتقل ہو رہا ہے،سیاست دانوں کی غلطیوں کا خمیازہ عام شہری بھگت رہا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام پاکستان کی سالمیت کو خطرات سے دوچار کررہا ہے،معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں جکڑاہوا ہے۔

چندارب ڈالرکے لیے آئی ایم ایف ہمیں ناک سے لکیریں نکلوارہاہے،دشمن عالمی طاقتیں پاکستان کی کمزورمعاشی حالت سے لطف اندوزہورہی ہیں۔

ہمارے ملک کے چندکردار ان عالمی دشمن طاقتوں کے ہاتھ کاکھلونابنے ہوئے ہیں ،قوموں کی سیاسی و عسکری طاقت ان کی معاشی طاقت پر منحصر ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں