بات چیت کا دروازہ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، پیپلز پارٹی کور کمیٹی

عمران خان کو قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کا دروازہ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے دروازے بند کرنا کوئی حل نہیں،مذاکرات کے معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کیا جائے۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی نے اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ،پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی نے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا،اکثریتی عدالتی فیصلے پر فوقیت ناقابل برداشت ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ قانونی، اخلاقی اور سیاسی طور پر اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،عدلیہ کی عزت اور وقار کو مجروح نہیں ہونے دیاجائے گا۔
تمام اسمبلیوں کے بیک وقت صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں