عماد وسیم نے پی سی بی کو خبردار کر دیا


قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پی سی بی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بغیر وجہ ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھوں گا۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ایک سال بلاوجہ ٹیم سے باہر رکھا گیا پوچھنے پر بھی ڈراپ کرنےکی وجہ نہ بتائی گئی لیکن دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا اپنی جنگ لڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے اگر میں وہ باؤلر ہوتا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کنڈیشنز پر منحصر ہوں تو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگز مجھے سائن نہ کرتیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں