3 ارب ریال “رمضان اعانت” کی منظوری


ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 3 ارب ریال “رمضان اعانت” کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سماجی کفالت حاصل کرنے والوں کے لیے 3 ارب ریال سے زیادہ کی منظوری دی جس میں خاندان کے سربراہ کو ایک ہزار اور فیملی ممبر کو 5 سو ریال ملیں گے۔

رمضان اعانت کی رقم کو شاہی منظوری کے بعد ہنگامی طور پر بینک میں جمع کرا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بربریت پرخاموش نہیں رہ سکتے، ترک صدر

اس حوالے سے سعودی وزیر افراد قوت نے کہا کہ رمضان اعانت سے سماجی کفالت حاصل کرنے والوں کو فائدہ ہو گا اور ان کی رمضان المبارک کی ضروریات آسانی سے پوری ہو سکیں گی۔

اس امدادی رقوم سے بیوہ، یتیم، بے روزگار افراد، بزرگ اور معذور افراد مستفید ہو سکیں گے۔ کم آمدنی اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد بھی رمضان اعانت کے حقدار ہوں گے۔


متعلقہ خبریں