کھانا کھاتے وقت اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی


ٹوکیو: جاپان کے ایک ریسٹورنٹ نے کھانا کھانے کے دوران اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع دیبو چَن نامی رامین کے ریستوران نے گاہکوں پر مصروفیت کے وقت کھانا کھانے کے دوران موبائل کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

ریسٹورنٹ کے مالک نے جگہ کی کمی کے باعث موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی۔ ان کا کہنا تھا کہ رش کے دوران گاہک کھانا کھانے کے باوجود بیٹھے ہوتے ہیں اور موبائل فون کا استعمال کرتے تھے جس کی وجہ سے رش بنا رہتا۔

انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں آیا کہ گاہک نے کھانا آرڈر کیا اور 4 منٹ تک کھانا شروع نہیں کیا وہ موبائل فون کی ویڈیوز دیکھنے میں مصروف رہا اور کھانا ٹھنڈا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان ڈرائیور راتوں رات امیر، ڈیڑھ کروڑ روپے کما لیے

دیبو چن نے کہا کہ ہم جو نوڈلز بناتے ہیں وہ ایک ملی میٹر چوڑے ہوتے ہیں جو جلدی خراب ہو جاتے ہیں۔ کھانا دیر سے شروع کرنے پر وہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے کے وقت رش ہو اور لوگ سیٹ کے انتظار میں کھڑے ہوں تو میں موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کو ایسا کرنے سے منع کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں