ایک آدمی کو دوبارہ لانے کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے، خواجہ سعد رفیق


اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک آدمی کو دوبارہ لانے کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے، آئین و قانون کے خلاف جاری کھلواڑ پر خاموش نہیں رہیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی عدالتی تاریخ حادثات اور ناانصافیوں سے بھری پڑی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، یوسف رضا گیلانی کو غیرقانونی اور غیر آئینی طور پر نااہل کیا گیا، عدالت نے نواز شریف کو بھی نااہل کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا مقبول سیاسی جماعت کو مارشل لا یا عدالتی جبر کے ذریعے ٹارگٹ کیا جاتا ہے، نوازشریف نے لانگ مارچ کیا تو انہیں تھریٹ الرٹ ملے، ہم جیلوں سے واپس آ کر روتے تھے، نہ چیخیں مارے تھے۔

انہوں نے کہا عمران خان کو کسی عدالت نے نہیں بلایا تو پھر وفاق میں آ کر تماشہ کیوں کیا؟ عمران خان نے اسلام آباد میں ہنگامہ کیا، املاک کو نقصان پہنچایا، نظریہ ضرورت کی بد روح آج بھی جمہوریت پسندوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے، عمران خان کو آئین کے تحت عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔

چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فوری عہدہ چھوڑنے سے روک دیا

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہم نے ریاست بچانے کیلئے عمران خان کی پھیلائی تباہی کا بوجھ اپنے سرلیا، ایک آدمی کو دوبارہ لانے کیلئے سہولت کاری کی جا رہی ہے، کوئی سیاسی رہنما اور کارکن اس ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہمارے مقدمات میں خاص ججز کو بینچز میں شامل کیا جاتا ہے، مقدمات میں دوہرا معیار نہیں چلے گا، انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، آئین و قانون کیخلاف جاری کھلواڑ پر خاموش نہیں رہیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا پنجاب میں الیکشن کی بڑی جلدی ہے کہ کسی طرح یہ دوبارہ واپس آجائے۔ انہوں نے استفسار کیا
پنجاب اور کے پی میں الیکشن کروا کر کیا وفاق پر اثر نہیں پڑے گا ؟ اس سے مردم شماری میں لاکھوں نئے ووٹرز کو حق نہیں ملے گا۔

چار اپریل کو بھٹو کا عدالتی قتل ہوا آج پھر انصاف کا قتل کیا گیا، شہباز شریف

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے پوچھا کیا گارنٹی ہے سب لوگ اس فیصلے سے ہونے والے الیکشن کو مانیں گے؟


متعلقہ خبریں